سندھ حکومت نے تمام اہم شاہراہوں اور ہائی ویز پر ریلیوں، احتجاج اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر کی اہم شاہراہوں اور ہائی ویز پر جلسوں، ریلیوں، احتجاج اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، پابندی 60 روز تک جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پابندی پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق آر سی ڈی ہائی وے، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، ناردرن بائی پاس، ماڑی پور، شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کی شاہراہ، پورٹ قاسم اور لیاری ایکسپریس وے پر ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ریلوے اسٹیشن، پورٹس، ایئرپورٹس، اسپتالوں اور بس ٹرمینل کی جانب جانیوالے راستوں پر احتجاج اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔