in

نوشہرہ، پی ڈی ایم جلسے میں بھگدڑ سے 11 افراد زخمی

نوشہرہ، پی ڈی ایم جلسے میں بھگدڑ سے 11 افراد زخمی

نوشہرہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بھگڈر مچنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 63 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس پر مسلم لیگ نواز کے اختیار ولی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ بدھ کو مریم نواز نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جلسہ گاہ کے مرکزی دروازے سے نکلتے ہوئے لوگوں کا رش لگ گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد افراد اسٹیڈیم کے باہر نالے میں گرگئے۔ واقعہ میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

موقع پر موجود کچھ لوگوں نے اس دوران ویڈیوز بھی بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سارے لوگوں کے جوتے ایک جگہ جمع ہیں جو بھگدڑ کے دوران اتر گئے ہیں۔

ریسیکو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 افراد کو قاضی کمپلیکس اور 2 کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا جس میں 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ: تمام شاہراہوں اور ہائی ویز پر احتجاج اورریلیوں پرپابندی

سندھ: تمام شاہراہوں اور ہائی ویز پر احتجاج اورریلیوں پرپابندی

’تم چلے آؤپہاڑوں کی قسم‘ علی ظفر کا  پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین

’تم چلے آؤپہاڑوں کی قسم‘ علی ظفر کا  پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین