in

سوشل میڈیا کے باعث بچھڑاہوابچہ اپنی ماں تک پہنچ گیا

سوشل میڈیا کے باعث بچھڑاہوابچہ اپنی ماں تک پہنچ گیا

بولنے سننے کی صلاحیت سے محروم اسلم سال پہلے کھویاتھا

سوات کی تحصیل کبل ميں قوت گویائی اور سماعت سے محروم 15 سالہ محمد اسلم ايک سال قبل اپنے گھر والوں سے بچھڑ گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی ایک پوسٹ کے باعث وہ اہل خانہ والوں کو واپس مل گیا۔

محمد اسلم جو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے ایک برس پہلے اپنے گھر کا راستہ بھول گیا تھا، اہل خانہ نے بھی ڈھونڈا تاہم نہ ملنے پر گھر والوں نے سمجھ لیا کہ شاید اب وہ اس دنیا میں نہ ہو۔

اسلم کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچتی رہتی تھی کہ پتہ نہیں میرے بچے کو کتوں نے کاٹ کر مار ڈالا یا وہ لاہور میں کسی گاڑی کے نیچے آگیا۔

ایک دن اسلم کے ماموں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں اسلم کا ذکر تھا کہ گھر والوں سے بچھڑ گیا ہے اور اب میانوالی میں ہے۔ اس پر اسلم کے گھر والے پوسٹ میں دیئے گئے پتے پر میانوالی پہنچے جہاں پنکچر کی دکان چلانے والے ایک شخص عمران نے بچے پر ترس کھاکر اپنے گھر پر رکھا ہوا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Uzair Baloch

عزیر بلوچ مزید 3 مقدمات سے بری

نوازشریف خود اسٹیشلبمنٹ سے رابطے میں تھے، اعجاز الحق

نوازشریف خود اسٹیشلبمنٹ سے رابطے میں تھے، اعجاز الحق