in

نوازشریف خود اسٹیشلبمنٹ سے رابطے میں تھے، اعجاز الحق

نوازشریف خود اسٹیشلبمنٹ سے رابطے میں تھے، اعجاز الحق

پلیٹ لیٹس میں تبدیلی ہی این آراو تھا، سماء کوانٹرویو

مسلم ليگ ضياء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہا ہے کہ نواز شريف کے پليٹ ليٹس ميں تبديلی ہی اين آر او تھا، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خود بھی رابطے میں تھے، پی ڈی ایم کی کچھ جماعتوں کا این آر او ہوچکا، لانگ مارچ سے پہلے ہی پی ڈی ایم تتر بتر ہوجائے گی۔

سابق صدر ضیاء الحق کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے سماء کو انٹرويو ميں کہا ہے کہ نواز شريف کے پليٹ ليٹس ميں تبدیلی ہی اين آر او تھا۔

سماء کے سوال کہ نواز شريف کو اين آر او کس نے ديا؟ پر ان کا کہنا تھا کہ لازمی طور پر اس ميں اسٹيبلشمنٹ ہوگی، بعد ميں عمران خان بھی اس کا حصہ بن گئے۔

اعجاز الحق نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خود بھی رابطے میں تھے، جيل اور اسپتال کے اندر پيغامات آتے جاتے رہے، 80 کی دہائی میں نواز شریف لاڈلے جبکہ 90ء میں تو بہت ہی لاڈلے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا کے باعث بچھڑاہوابچہ اپنی ماں تک پہنچ گیا

سوشل میڈیا کے باعث بچھڑاہوابچہ اپنی ماں تک پہنچ گیا

بھارتی اداکار بھی ’ پارٹی گرل ‘ کے دیوانےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی اداکار بھی ’ پارٹی گرل ‘ کے دیوانےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل