in

عمران مافیا کاسرغنہ، جلد ‘سابق وامین’ ہوں گے، مریم نواز

عمران مافیا کاسرغنہ، جلد ‘سابق وامین’ ہوں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے۔ ثاقب نثار کا صادق و امین جلد سابق و امین ہونے والا ہے۔

نوشہرہ میں ضمنی انتخابی مہم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم ہاؤس میں کہتے تھے کہ کھانے پینے کی چیزیں اور بجلی گیس مہنگی نہیں ہونی چاہیے۔ اس سے عام لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ آج سادھو اور حاجی کی حکومت ہے مگر چینی 120 روپے کلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے لوگوں کو سکھاتا تھا کہ مافیا کیا ہوتا ہے مگر آٹا، چینی، فارن فنڈنگ سمیت لاتعداد اسکینڈل سامنے آئے۔ فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے تاخیری حربوں کا شکار ہے مگر انصاف فراہم کرنے والوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی کیوں کہ عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے۔

جلسے کے آغاز میں مریم نواز نے پشتو کے چند الفاظ ادا کرنے کے بعد کہا کہ انہیں پشتو سے بہت زیادہ محبت ہے اور وہ جتنی پنجاب کی بیٹی ہے، اس سے بڑھ کر خیبرپختونخوا کی بیٹی ہے۔ میرے والد صاحب دسترخوان پر بیٹھ کر پشتو میں کہتے ہیں کہ روٹی لاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ انیں خیبرپختونخوا سے خاص ہمدردی اس لیے بھی ہے کہ جو نا اہلی، چوری، ڈکیتی، مہنگائی اور بیروزگاری باقی پاکستان پچھلے 3 سال سے سہہ رہا ہے، خیبرپختونخوا 8 سال سے یہ سب کچھ برداشت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 8 سال سے صرف ایک ترقیاتی کام ہوا ہے۔ جس کو میٹرو بس کہا جاتا ہے۔ یہ دھکا بس سروس ہے جو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں حکومت بھی اسی میٹرو بس کی طرح چلتی ہے۔ اس کو اب رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری10 منٹ میں ایک ہی علاقہ میں 2 میڈیکل سٹور لوٹ لیےپولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی

ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری10 منٹ میں ایک ہی علاقہ میں 2 میڈیکل سٹور لوٹ لیےپولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی

پاکستان میں زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لارہے ہیں، وزیراعظم

پاکستان میں زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لارہے ہیں، وزیراعظم