in

سندھ ہائی کورٹ:گوداموں میں گندم خراب ہونےسے متعلق جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ:گوداموں میں گندم خراب ہونےسے متعلق جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نےآٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف درخواست پر گوداموں میں گندم خراب ہونے سے متعلق جواب طلب کرليا۔

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کےموقع پرسیکریٹری خوراک سندھ پیش ہوگئے۔عدالت نے استفسارکيا کہ گندم کی چوری اورذخیرہ اندازی روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق گندم کی اسمگلنگ جاری ہےاور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

جسٹس امجد سہتونےريمارکس ديے کہ گوداموں میں گندم پڑی پڑی تباہ ہوجاتی ہے اورعوام کےٹیکس کا پیسہ برباد ہوجاتا ہے۔سیکریٹری فوڈ نےعدالت کوبتايا کہ ہمارےگوداموں میں اتنی گنجائش نہیں ہے،اس لئےپرایئویٹ گوداموں میں ہی رکھتےہیں۔

سیکریٹری فوڈ نےاعتراف کيا کہ بارش ہوتی ہے تو کسی حد تک گوداموں میں گندم خراب بھی ہوجاتی ہے۔

عدالت نے گوداموں میں گندم خراب ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا چنگان ایلسون کی قیمت مناسب ہے؟

کیا چنگان ایلسون کی قیمت مناسب ہے؟

پی ایس ایل میچز،شائقین کےلیے خصوصی ہدایات جاری

پی ایس ایل میچز،شائقین کےلیے خصوصی ہدایات جاری