in

حلیم عادل شیخ کا جسمانی ریمانڈ منظور

حلیم عادل شیخ کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں پی ایس 88 میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں پر4 مقدمات درج کرليے گئے۔حلیم عادل شیخ اوردیگرافرادکا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیاگیا۔ملزمان جمعہ تک ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردئیے گئے۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف درج کی گئی ايف آئی آر کے مطابق پوليس جھوکيو گوٹھ کے پولنگ اسٹيشن پہنچی تو وہاں حليم عادل شيخ کے چالیس پچاس افراد کوڈنڈے اور کلہاڑے اٹھائے جھگڑا کرتے ديکھا۔حليم عادل شيخ کے کہنے پر فائرنگ بھی کی گئی جبکہ پولیس اہلکاروں کو زدوکوب اور ان پر گولياں بھی چلائی گئيں۔

وزیراطلاعات سندھ  ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس 88 کےالیکشن میں اسلحہ برداروں نے ووٹروں کو ہراساں کيا۔پولنگ اسٹيشن ميں کسی مسلح شخص کو جانے کی اجازت نہيں ہوتی ۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ کيا گيا۔ پيپلزپارٹی کے غنڈوں نے گاڑی پربراہِ راست گولياں چلائيں اوربلٹ پروف گاڑی پر فائرنگ کے نشانات موجود ہيں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی نے دعویٰ کیا ہے کہ حلیم عادل کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کے ذمے  دار لوگ بہت خوش ہیں اورانہوں نےفون اور میسجز کيے ہیں۔

حليم عادل شيخ کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں نے وزيراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے ديا۔پوليس افسران نے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔وفاقی وزيرعلی زيدی نے پہنچ کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کيا اور کہا کہ سندھ اسمبلی کےاپوزيشن ليڈر کو اليکشن کميشن کی درخواست پر اسپيکر کی اجازت کے بغير گرفتار کيا گيا۔اگرپی ٹی آئی دھرنا دينے پر آئی تو لاکھوں لوگ ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوگل رپورٹ:پاکستانی سب سےزیادہ پالتوجانوروں کےلیےپریشان رہے

گوگل رپورٹ:پاکستانی سب سےزیادہ پالتوجانوروں کےلیےپریشان رہے

پاک بھارت تعلقات،پریانکاچوپڑہ کاموقف تبدیل

پاک بھارت تعلقات،پریانکاچوپڑہ کاموقف تبدیل