ٹاک شو کے دوران دونوں میں بحث
سماء ٹی وی کے اینکر ندیم ملک نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا رویہ ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ان سے کہا کہ آپ سوال کا جواب دیں۔ بندوق لیکر پروگرام کو ڈکٹیٹ نہ کریں۔
تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں منگل کو الیکشن کمیشن نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ’دوبارہ سوچنے‘ کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایک فرد کی خواہش پر ایک جماعت کو ریلیف دینے اور حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے پوری عدلیہ کی ساکھ کو داؤ پر نہیں لگایا جائے گا۔
شہباز گل نے ندیم لک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا ٹوئٹ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ میں عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پر سو موٹو نوٹس لے۔