in

خیبرپختونخوا: میٹرک پاس اکبرایوب کو 2 وزارتیں مل گئیں

خیبرپختونخوا: میٹرک پاس اکبرایوب کو 2 وزارتیں مل گئیں

خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر تعلیم کے بعد اب وزیرقانون کا عہدہ بھی دس جماعتیں پڑھنے والے اکبر ایوب کو دیا گیا ہے۔

سابق وزیر قانون سلطان محمد خان کی ووٹ فروخت کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان سے استعفیٰ لیا گیا تھا۔ سلطان محمد جمہوری وطن پارٹی سے تحریک انصاف میں آئے تھے۔

سلطان محمد کے استعفیٰ سے خالی ہونے والا قلمدان وزیراعلیٰ نے میٹرک پاس اکبر ایوب خان کے سپرد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق عمر ایوب نے 1988 میں میٹرک کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ عمر ایوب کے پاس پہلے سے بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔ وزارت قانون سنھبالنے کے بعد ان کی پاس دو وزارتوں کے قلمدان ہوں گے۔

 یاد رہے کہ اکبر ایوب کو جنوری 2020 میں وزارت تعلیم کا قلمدان دینے پر بھی ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ ناقدین کا خیال تھا کہ ایک میٹرک پاس شخص کیسے تعلیمی پالیسیاں بنا سکتا ہے۔ اس پر اس وقت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے جواز پیش کیا تھا کہ اکبر ایوب اچھی انگریزی بول سکتے ہیں۔ ان کو اس لیے وزیر بنایا گیا ہے۔

روزنامہ ڈان نے جنوری 2020 میں ایک رپورٹ کہا تھا کہ اکبر ایوب نے بارہویں جماعت کا امتحان دیے بغیر کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔ اس لیے انہیں کبھی انٹر میڈیٹ تعلیم کی سند نہیں ملی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدام حسین کی بڑی بیٹی کا سیاست میں آنے کا عندیہ

صدام حسین کی بڑی بیٹی کا سیاست میں آنے کا عندیہ

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کےدوران زخمی

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کےدوران زخمی