پاکستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 383 ہوگئی جبکہ 1648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 64 مریض صحتیاب ہوگئے۔
این سی او سی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 958 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہوگئی، اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 47 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد انتقال کرجانیوالوں کی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث پنجاب میں 33 اور سندھ میں 7 ات اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 5 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں فروری 2020ء کے بعد سے اب تک 84 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ ہوچکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 905 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔