in

اسلام آباد ٹریفک حادثہ:کشمالہ طارق کے بیٹے کوریلیف مل گیا

Accident

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 4 نوجوانوں میں سے 2 کے ورثاء نے وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے بیٹے اور ڈرائیور کو معاف کردیا۔

کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل کی عدالت میں سماعت ہوئی، جس کے دوران ملزمان کے وکیل کی جانب سے 2 نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ طے پائی صلح کے حلف نامے عدالت میں پیش کئے گئے۔

اس موقع پر وکیل نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 4 میں سے 2 نوجوانوں عادل اور فاروق کے ورثاء سے راضی نامہ ہوگیا ہے جبکہ تیسرے سے بھی صلح ہونے کا جلد امکان ہے۔

وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمے میں عائد دفعات قابل ضمانت ہیں لہٰذا ملزمان کی ضمانت منظور کی جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ 2 فریقین کو پولیس اور میڈیا کے پاس دستیاب ویڈیوز دکھائی گئیں جس پر لواحقین کا کہنا تھا کہ بے گناہ کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنايا کہ ابھی ملزم کے پیش کردہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ حادثے میں 4 افراد کی جان گئی ہے لہٰذا ضمانت منسوخ کی جائے۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کردی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ملزم اذلان کے لائسنس کی تصدیق کراکر پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ یکم فروری کی رات تقریباً 11 بجے کشمالہ طارق کے بیٹے اور شوہر کی گاڑیاں اسلام آباد ميں جی اليون چوک سے گزر رہی تھیں، جس کے دوران ٹکر لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ڈرائیور نے خود گرفتاری پیش کردی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:محلے کی حالت دیکھ کر بچوں کے رشتے نہیں ہوتے

ویڈیو:محلے کی حالت دیکھ کر بچوں کے رشتے نہیں ہوتے

منور فاروقی وہ بھارتی کامیڈین جسے اس لطیفے کی سزا دی جارہی ہے جو اس نے سنایا بھی نہیں اس کی کہانی جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے

منور فاروقی وہ بھارتی کامیڈین جسے اس لطیفے کی سزا دی جارہی ہے جو اس نے سنایا بھی نہیں اس کی کہانی جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے