تحریک انصاف رہنماء کوملیرمیں پی پی کارکنوں نے گھیرلیا تھا
رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو 2 پرانے مقدمات میں پولیس نے گرفتار کرلیا، ان پر سپر ہائی وے پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے پر گڈاپ تھانے میں 6 فروری کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر ملیر کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے تھے، ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم بھی ہوا، پی پی کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کو گھیرے میں لے لیا تھا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے انہیں بحفاظت علاقے سے نکالا اور ایس اییس پی آفس منتقل کیا تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایس ایس پی آفس میں موجود پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو زبردستی سپر ہائی وے بند کرنے، ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات پر قائم 2 پرانے مقدمات میں باضابطہ گرفتار کرلیا۔