پاکستان کی خوبصورت وادی چترال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ کی کتاب نے عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔
ڈاکٹر زبیدہ کی کتاب کو ’بُک اتھارٹی‘ کی جانب سے Best Ophthalmology Books of All Time کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو آپٹکس کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
چترال سے تعلق رکھنے والی آنکھوں کی سرجن، ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ ’بُک اتھارٹی‘ کی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی ڈاکٹر بن گئی ہیں۔
پاکستانی ڈاکٹر کی کتاب کا عنوان ’آپٹکس میڈ ایزی: دی لاسٹ ریویو آف کلینیکل آپٹکس‘ بین الاقوامی آن لائن شاپنگ سروس ایمیزون کی تین بہترین فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔
پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ڈاکٹر زبیدہ کا تعلق چترال کے علاقے یارخون سے ہے اور انہوں نے آغا خان یونیورسٹی، کراچی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ فی الحال آئرلینڈ سے ’سرجیکل آپتھلمولوجی‘ میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کررہی ہیں۔
زارا نعیم ڈار ’پاکستان کا فخر‘ قرار
ڈاکٹر زبیدہ نے آغا خان یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اور اپنی اسپیشلائزیشن شروع کرنے سے پہلے 2 سال سے زیادہ اپنے آبائی شہر میں خدمات انجام دینے کو ترجیح دی تھی۔