in

اسلام آبادہائیکورٹ نےوکلاء چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیدیا، گرانے کاحکم

اسلام آبادہائیکورٹ نےوکلاء چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیدیا، گرانے کاحکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری زمین پر قائم وکلا کے غیر قانونی چیمبرز کو گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 23 مارچ کو فٹ بال گراونڈ میں فٹ بال میچ منعقد کیا جائے۔

منگل 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ایٹ میں بنے تجاوزات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت شہری شہناز بٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔

اس موقع پر ہائی کورٹ نے سرکاری زمین پر قائم وکلا کے چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ضلع کچہری سمیت عوامی مقامات اور فٹ بال گراؤنڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا کے چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

فیصلہ لارجر بینچ کی جانب سے سنایا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام آباد بار کی جانب سے فٹ بال گراؤنڈ پر چیمبرز کی تعمیرغیر قانونی ہے، اگر وکلا فٹ بال گراونڈ خالی نہیں کرتے تو وفاقی حکومت اور سی ڈی اے 23 مارچ تک گراؤنڈ خالی کرائے۔

لارجر بینچ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 23 مارچ کو قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسکول کے طلبہ کے مابین فٹ بال ٹورنامنٹ کرایا جائے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی تعمیر بغیر تاخیر کے مکمل کی جائے ، وفاقی حکومت 23 مارچ 2022 تک وکلاء کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنائے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت زمینوں پر قبضے کرانے والے سرکاری حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے اور ہر ماہ یکم تاریخ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی حکام کی پیش رفت رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل 7 فروری کی رات بروز اتوار سی ڈی اے کی جانب سے وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرائے گئے تھے جس پر وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران مشتعل ججز کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو یرغمال بھی بنایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار، تھانے منتقل

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار، تھانے منتقل

بھارت نےانگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

بھارت نےانگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی