in

زارا نعیم ڈار ’پاکستان کا فخر‘ قرار

حکومتِ پاکستان نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کو ’پاکستان کا فخر قرار دے دیا‘۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور حکومتِ پاکستان نے زارا نعیم کو اے سی سی اے کے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر مباکباد پیش کی تھی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ زارا نعیم پر فخر ہے ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ پاکستانی لڑکیوں کو برابر موقع ملے تو دنیا میں کسی کوبھی ہراسکتی ہیں۔

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ئوئٹ میں زارا نعیم ڈار کو ‘پاکستان کا فخر قرار دیا گیا‘۔

اس سے قبل وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے نے زارا نعیم کو اے سی سی اے کے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر مباکباد پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم نے دسمبر 2020 میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ بنایا۔

زارا نعیم ڈار نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے دسمبر 2020 کے امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کے لیے ایک اعزاز حاصل کیا، اس امتحان میں 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار طلبا و طالبات شریک تھے جس میں زارا نعیم سرفہرست رہیں تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاورزلمی کی برانڈایمبیسڈرکانام سامنےآگیا

پشاورزلمی کی برانڈایمبیسڈرکانام سامنےآگیا

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار، تھانے منتقل

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار، تھانے منتقل