in

اسلام آباد شیلنگ پر متنازعہ بیان: شیخ رشید نے معذرت کرلی

اسلام آباد شیلنگ پر متنازعہ بیان: شیخ رشید نے معذرت کرلی

جس کا نام ای سی ایل میں ہو،اسکو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شیلنگ سے متعلق اپنے بیان کی معذرت کرتا ہوں۔ نواز شریف سے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں۔ مریم نواز اور نواز شریف کے نام ای سی ایل پر ہیں، جن کے نام ای سی ایل پر ہوتے ہیں انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔

وزارت داخلہ میں منگل 16 فروری کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔ مریم نواز اور نواز شریف دونوں کے نام ای سی ایل پر ہیں۔ جن کے نام ای سی ایل پر ہوں ان کو نیا پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز نے کوئی درخواست نہیں دی ہے، ای سی ایل سے نام نکالنے کی۔ اچھی بات ان کی مرضی ہے نہیں دینا چاہتیں نہ دیں۔

نواز شریف کے پاسپورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ نواز شریف اگر پاکستان آنا چاہیں تو ان کو ای ٹی ڈی جاری کردیا جائے گا۔ میں نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو کرسکتا ہوں، مگر کروں گا نہیں۔ نواز شریف کو واپس پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک رہا۔ نواز شریف کے پاسپورٹ کیلئے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سشانت سنگھ راجپوت کےساتھی اداکارنے خودکشی کرلی

سشانت سنگھ راجپوت کےساتھی اداکارنے خودکشی کرلی

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی شادی تصاویر بھی سامنے آگئیں

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی شادی تصاویر بھی سامنے آگئیں