in

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پرسماعت، 3اہم مقدمات ڈی لسٹ

SCP

سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے باعث 3 اہم کیسز ڈی لسٹ کر دیے۔

ڈی لسٹ کیے گئے مقدمات میں 120 احتساب عدالتوں کے قیام اور سکھر الیکٹرک پاؤر کمپنی سے متعلق کیسز سماعت کے لیے مقرر تھے جبکہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے خلاف دائر درخواست پر بھی سماعت ہونا تھی۔

صدارتی ریفرنس: سپریم کورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی

تینوں کی کیسز کی سماعت کا وقت دن ایک سے ڈیڑھ بجے کا تھا لیکن سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کے باعث تینوں کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر سماعت دن ایک بجے ہوگی۔

سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف گلوکارہ کے والد چہل قدمی کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق 

معروف گلوکارہ کے والد چہل قدمی کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق 

کسانوں کااحتجاج: ماحولیاتی کارکن گرفتار

کسانوں کااحتجاج: ماحولیاتی کارکن گرفتار