in

متحدہ عرب امارات لاہور میں ویزا سینٹر کھولے گا

متحدہ عرب امارات لاہور میں ویزا سینٹر کھولے گا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور میں امارات کا ویزہ آفس جلد کھولا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں متعین سفیر حمد عبید الزعابی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ لاہور میں ویزا سینٹر جلد کھولا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ متحدہ امارات کی جانب سے مختلف شعبوں بشول تعمیرات اور صحت میں تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا۔

حمد عبید الزعابی نے اس موقع پر کہا کہ امارات پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ امارات ریور راوی، اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھی آگے آئے گا۔

حمد عبید الزعابی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات كی اور دوطرفہ تعاون اور اسے مختلف شعبوں میں بڑھانے پر گفتگو کی۔

امارات باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دیگا

متحدہ عرب امارات حکومت نے گزشتہ ماہ صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کی خصوصی ہدایت پر باصلاحیت غیر ملکی افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔

نئے شرائط وضوابط کے مطابق سرمایہ کار، پیشہ ور، باصلاحیت اور محنت کش افراد اپنے اہلخانہ سمیت متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کرسکیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خصوصی رپورٹ: کراچی کے نوجوان ٹارگٹ کلرز کیسے بنے

خصوصی رپورٹ: کراچی کے نوجوان ٹارگٹ کلرز کیسے بنے

کیا آپ تصویر میں موجود پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتےہیں؟

کیا آپ تصویر میں موجود پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتےہیں؟