ویڈیو میں سید جمال نوٹوں کے بنڈل تقسیم کررہے ہیں
ووٹ دو پیسے لو، این اے 45 کرم کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ موبائل سے بنائی گئی ویڈیو میں آزاد امیدوار سید جمال نوٹوں کے بنڈل تقسیم کرتے نظر آرہے ہیں۔
سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت کی ویڈیو کے بعد ضلع کرم کے ضمنی انتخابات میں بھی ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این اے 45 سے آزاد امیدوار سید جمال نوٹوں کے بنڈل تقسیم کررہے ہیں۔
سید جمال نے 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا، وہ صرف 3 ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔