in

کراچی میں 14نئے فائراسٹیشن قائم ہونگے، کے ایم سی انتظامیہ

کراچی میں 14نئے فائراسٹیشن قائم ہونگے، کے ایم سی انتظامیہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 14 نئے فائر بریگیڈ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت کی جانب سے 48 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزر موصول ہوگئے، کے ایم سی نے 48 فائر ٹینڈرز میں سے 24 گاڑیاں شہر کے مختلف انڈسٹریشنل زونز میں تقسیم کردیں، جس کا مقصد امدادی کاموں میں ان کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

لئیق احمد نے مزید بتایا کہ کے ایم سی نے 24 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزر اپنے پاس رکھے ہیں جنہیں فائر بریگیڈ فلیٹ میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ باقی فائر ٹینڈرز ایم او یوز (میمورنڈم آف انڈراسٹنڈنگ) پر دستخط کے بعد شہر کے مختلف انڈسٹریل زونز کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، سندھ انڈسٹریل اسٹیٹ سائٹ، سائٹ سپر ہائی وے، لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی اور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو 2، 2 فائر ٹینڈرز دیئے گئے ہیں جبکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان رینجرز کے حوالے بھی 2 فائر ٹینڈرز کئے گئے ہیں۔

کورنگی کریک انڈسٹریک پارک، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بن قاسم انڈسٹریل پارک کو بھی ایک ایک فائر ٹینڈر دیا گیا ہے۔

کے ایم سی کے ڈرائیورز اور عملے کو تمام فائر ٹینڈرز پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ جدید آلات سے مزین ان گاڑیوں کو چلانے کیلئے ڈرائیوروں کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔

لئیق احمد نے بتایا کہ تمام انڈسٹریل زون ان گاڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے، نئے فائر ٹینڈرز کی شمولیت سے انڈسٹریل زون میں آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کے مقام تک پہنچنے کے وقت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

فی الحال کے ایم سی کے تحت شہر بھر میں 24 فائر اسٹیشن ہیں جن میں 48 فائر ٹیڈرز موجود ہیں تاہم صرف 22 ہی قابل استعمال حالت میں ہیں جبکہ ایک باؤزر اور ایک اسنارکل بھی فائر بریگیڈ کے فلیٹ میں شامل ہے۔

لئیق احمد کے مطابق 24 مزید فائر ٹینڈرز کی شمولیت سے کے ایم سی فائر ڈپارٹمنٹ کی صلاحیت 46 فائر ٹینڈرز تک پہنچ جائے گی جبکہ باؤزرز کی تعداد بھی 3 گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹيسٹ کرکٹر بلال آصف کا پی ایس ایل سانگ سنیے

ٹيسٹ کرکٹر بلال آصف کا پی ایس ایل سانگ سنیے

فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘کی عکس بندی مکمل

فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘کی عکس بندی مکمل