in

لاہور: شیر سمیت 3جانور موت کی نیند سلادیئے جائیں گے

لاہور: شیر سمیت 3جانور موت کی نیند سلادیئے جائیں گے

لاہور کے چڑیا گھر کی انتظاميہ نے شیر، ریچھ اور زیبرا کو موت کی نیند سلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ تینوں جانور عمر رسیدہ ہوجانے کے علاوہ معذوری و بیماریوں کے باعث تکلیف کا شکار ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کا شیر معذوری کا شکار ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی تکلیف میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھورا ریچھ بڑھاپے کے باعث اپنی بینائی کھوچکا ہے جبکہ مادہ زیبرا کیلئے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کے علاج کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم کوئی بہتری نہ آنے کی صورت میں چڑیا گھر انتظاميہ نے شیر، ریچھ اور زیبرا کو پُرسکون موت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ معذوری کے باعث جانوروں کو پُرسکون موت دینے کی اجازت دیتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم تو روز ’لَو یو لَو یو‘ کرتے ہیں، یاسر حسین

ہم تو روز ’لَو یو لَو یو‘ کرتے ہیں، یاسر حسین

فیصل قریشی کی فلم ’سوری‘ کا پہلا ٹیزر جاری

فیصل قریشی کی فلم ’سوری‘ کا پہلا ٹیزر جاری