in

لاہور، ملتان کیلئے موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ

Train

پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو 15 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے کی پریس ریلیز کے مطابق 115 اَپ موسیٰ پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4 بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8 بجے کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

جناح ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ

اسی طرح 116 ڈاؤن موسیٰ پاک ایکسپریس 16 فروری کو لاہور سے رات 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔

ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پاؤر پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

اس سے قبل ریلوے کی جانب سے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی لکثری ٹرین جناح ایکسپریس کو 5 فروری کو بحال کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان سپر لیگ 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک جائزہ

پاکستان سپر لیگ 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک جائزہ

SA vs Pak

تیسرا ٹی20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ