in

کراچی: گاڑی پر فائرنگ، بچہ جاں بحق،دلہا زخمی

کراچی: گاڑی پر فائرنگ، بچہ جاں بحق،دلہا زخمی

بچے کی میت ٹھٹھہ روانہ کردی گئی

کراچی کے علاقے کیماڑی میں دلہے کی گاڑی پر فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حملے میں دلہا بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے لڑکی کے کزن پر فائرنگ کرنے کا شہبہ ظاہر کیا ہے۔ بچے کے ماموں نے بتایا کہ بچہ پہلی جماعت کا طلب علم تھا، جو لڑکی والوں کی جانب سے شادی میں شریک ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق شواہد سے بظاہر لگتا ہے کہ ہدف دلہا تھا، تاہم اس پر چلائی گئی گولی دلہے کی گود میں بیٹھے بچے سے آر پار ہوکر دلہا کو لگی، جس سے وہ زخمی ہوا مگر بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق بچے کی میت ٹھٹھہ روانہ کردی گئی ہے، جب کہ دلہا تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رشتے دار کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا لڑکی کا کزن تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: نشے کے عادی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

لاہور: نشے کے عادی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

ویڈیو:پاک فوج کی صحرائے تھر میں جان توڑ مشقیں

ویڈیو:پاک فوج کی صحرائے تھر میں جان توڑ مشقیں