تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی
سينيٹ اليکشن کيلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے 7نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے فیصل سبزواری ، خواجہ سہیل منصور، ظفر کمالی اور رؤف صدیقی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رؤف صدیقی اور سید خضر زیدی نے کاغذات جمع کرائے جبکہ خواتین کی نشست پر خالدہ اطیب کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔
سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ترمیم کردی گئی
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے فيصل سبزواری نے کہا ہارس ٹریڈنگ کے بغیر کوئی سرپرائز نہیں ہوسکتا ہے نہ ہم نے پیسے لیکر ووٹ دیا اور نہ لیتے ہیں۔