in

بڑے نام سینیٹ الیکشن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

بڑے نام سینیٹ الیکشن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

پارلیمنٹ کے بڑے ایوان کا حصہ رہنے والے کئی بڑے نام سینیٹ الیکشن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ راجہ ظفر الحق، سراج الحق اور رحمان ملک کی اب بطور سینیٹر واپسی نہیں ہوگی۔

سینیٹ الیکشن کے ذریعے نئے ارکان کی انٹری کیساتھ کئی پرانے چہرے بڑے ایوان کے منظر نامے سے غائب ہوجائیں گے۔ ریٹائرڈ ہونے والے 52 ارکان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کیساتھ کئی اور سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنما بھی شامل ہیں۔

جو نامور جیالے سینیٹر 11 مارچ کے بعد قانون سازی کے بڑے فورم کا حصہ نہیں رہیں گے ان میں، سابق وفاقی وزیر رحمان ملک اور اسلام الدین شیخ  شامل ہیں۔

لیگی بنچز پر بھی کئی جاندار آوازیں اب نہیں گونجیں گی۔ کئی بار قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف رہنے والے راجہ ظفرالحق کی سینیٹ میں یہ آخری اننگز ہے۔ دو سابق جنرل، صلاح الدین ترمذی اور عبدالقیوم اب بطور سینیٹر بھی سابق ہوجائیں گے۔ سابق وزیر سردار یعقوب ناصر بھی ایوان بالا کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ جائیں گے۔

سینیٹ میں چھ برس تک ایم کیو ایم  کی نمائندگی کرنے والے سابق وفاقی وزیر محمد علی سیف کے علاوہ خوش بخت شجاعت کی بھی ایوان بالا میں آخری مدت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اب دوبارہ پارلیمنٹ کے بڑے ایوان کا حصہ نہیں رہیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نواز شریف کو وطن واپسی کی صورت میں خصوصی پیشکش

نواز شریف کو وطن واپسی کی صورت میں خصوصی پیشکش

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی20 میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی20 میچ آج ہوگا