in

پنجاب کھڑا ہوجائے تو سلیکٹرز ڈر جاتے ہیں، مریم نواز

پنجاب کھڑا ہوجائے تو سلیکٹرز ڈر جاتے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگیا ہے۔ ووٹ چوروں نے پنجاب سے شہباز شریف چھین لیا مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔

ڈسکہ میں ضمی انتخاب کی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’میری بات دونوں کانوں سے سن لو، پتے کی بات بتا رہی ہوں۔ جب پنجاب کھڑا ہوتا ہے تو سلیکٹڈ کو اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا سلیکٹرز کو لگتا ہے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ یہ صرف الیکشن نہیں بلکہ ایک جنگ ہے جو نواز شریف نے ووٹ چوروں کے خلاف شروع کی ہے۔ نواز شریف اس جنگ میں دو مرتبہ جیل گئے۔ اپنی بیٹی کو جیل جاتے دیکھا مگر اس باوجود سر نہیں جھکایا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ عمران خان تم بچے ہو، یہ تمہارے بس کا روگ نہیں، تم جاکر کرکٹ کھیلو۔ پھر گوجرانوالہ کے جلسے میں نواز شریف نے کہا کہ تم لے پالک ہو، ہماری ہماری جنگ آپ کے ساتھ نہیں بلکہ بڑوں کے ساتھ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے الیکٹ نہیں کیا تھا۔ اس لیے اس نے عوام کی خدمت نہیں کی۔ ملک میں سب کچھ مہنگا اور عوام مشکلات کا شکار ہیں اور پھر یہ کہتا ہے میرے پاس جادو کا بٹن نہیں۔ وہ سلیکٹرز کی خدمت میں مصروف ہیں کیوں کہ وہی اس کو لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ کیا کسی ایک شخص کو بھی نوکری ملی۔ جس کو ملی ہو، سامنے لایا جائے، مریم نواز اس کو ہار پہنائے گی۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھر کٹے، مرغی اور انڈوں پر آگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست

ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست

دوستوں کو کھانے والے آدم خور کو عمرقید

دوستوں کو کھانے والے آدم خور کو عمرقید