in

جسٹس فائزعیسیٰ کا ترقیاتی فنڈزکیس کی فائل پیش نہ کرنے پرخط

جسٹس فائزعیسیٰ کا ترقیاتی فنڈزکیس کی فائل پیش نہ کرنے پرخط

ترقیاتی فنڈز کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع ہی نہ ملا۔ کیس فائل پیش نہ کرنے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

اراکین اسمبلی کوترقیاتی فنڈز کے اجرا کے کیس میں جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے اخباری خبر پر نوٹس لیا اورسپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنایا گیا جس کے بعد معاملہ نمٹا بھی دیا گیا۔ تاہم کیس کے فیصلے سےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ تاحال لاعلم ہیں۔

انھوں نےکہا ہے کہ انہیں تو فیصلے سےاتفاق یا اختلاف کرنےکا موقع ہی نہیں ملا ہے۔جسٹس فائزعیسیٰ نے لکھا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہےکہ کیس کا حکمنامہ جاری ہوا ہے۔حکم نامہ تمام ججز کودستخط کے لیے بھیجا جاتا ہےلیکن مجھےحکم نامہ دستخط کے لیے بھیجا گیااورنہ ہی کیس فائل ہوا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ حکم نامہ سینیارٹی کےلحاظ سے بھیجا جاتا ہے،بتایا جائے کہ پھر مجھ سے پہلے جسٹس اعجازالاحسن کو کیسے مل گیا،یہ بھی بتائیں کہ کیس کاحکم نامہ میڈیا کو کس نے جاری کیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے خط میں رجسٹرار سے کیس کی فائل مانگی ہےتاکہ وہ حکم نامے پر اپنی رائے دے سکیں۔ خط کی نقول چیف جسٹس اور تمام ججز کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔

دوروز قبل سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے قبل عوامی فنڈز پارلیمنٹیرینز میں تقسیم کرنے کی تردید پر وزیراعظم ترقیاتی فنڈز کیس نمٹاتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلےمیں کہا گیا کہ جسٹس فائزعیسیٰ نےوزیراعظم کیخلاف ایک مقدمہ دائرکررکھا ہے،اس لئے انصاف کے تقاضوں اورغیر جانبداری کے پیش نظر انہیں وزیراعظم سے متعلق مقدمات نہیں سننے چاہیئں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات:وزارتِ انسانی حقوق کادفترکمیٹی سیکرٹریٹ ہوگا

ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات:وزارتِ انسانی حقوق کادفترکمیٹی سیکرٹریٹ ہوگا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا