in

ہائیکورٹ پر دھاوے کا کیس،وکلا کی گرفتاریاں جاری

ہائیکورٹ پر دھاوے کا کیس،وکلا کی گرفتاریاں جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوے کے کیس میں وکلا کوگرفتار کیا جارہا ہےاور ڈسٹرکٹ بارکےسابق صدر ظفر کھوکھر کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ گرفتاروکلا کی تعداد 9ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوےاوروکلا کی گرفتاریاں پراسلام آباد بارکونسل آج ڈی چوک تک ریلی نکالے گی اور احتجاج کیا جائے گا۔ہفتے کی صبح ایف ایٹ کچہری میں بڑی تعداد میں وکلاء اکٹھا ہونا شروع ہو گئے۔راولپنڈی بار کے وکلابھی اسلام آباد کچہری پہنچ رہے ہیں۔ کچہری کے اطراف پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد بارکونسل ایگزیکٹو کمیٹی کےچیئرمین عادل عزیزقاضی نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج کا احتجاج تاریخی ہوگا،ہم پُرامن لوگ ہیں،قانون کو مانتے ہیں،دھرنا آج نہیں دیا جائے گا اورصرف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے اصل ذمہ داروں کوچھوڑکربےقصور وکلا کو پولیس کی جانب سےنشانہ بنانےپر ڈی سی اسلام آباد سے آج رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 32 وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ وکلا نے پیر 8 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ، توڑ پھوڑ اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کو یرغمال بنایا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاطف اسلم اورسائرہ یوسف نئےپراجیکٹ میں ایک ساتھ

عاطف اسلم اورسائرہ یوسف نئےپراجیکٹ میں ایک ساتھ

سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ترمیم کردی گئی

سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ترمیم کردی گئی