in

دنیاکو جنگی نہیں معاشی اڈے دینگے، معاون برائے قومی سلامتی

دنیاکو جنگی نہیں معاشی اڈے دینگے، معاون برائے قومی سلامتی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے واضح کیا ہے کہ دنیا کو جنگی نہیں معاشی اڈے دیں گے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے چین سمیت ہر ملک کیلئے کھلا ہے۔

پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کے آغاز سے متعلق رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتا ہے، امریکا سے براہ راست تعلقات کے خواہاں اور خطے میں امن کیلئے دنیا سے تعاون چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف چین نہیں پاکستان میں کاری کے راستے سب کیلئے کھلے ہیں، دنیا کو جنگی نہیں معاشی اڈے دیں گے۔

نائن الیون کے بعد پرویز مشرف حکومت نے امریکا کو فوجی اڈے دیئے تھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی تھا تاہم پاکستانی حکومتوں کو امریکی انتظامیہ سے مالی معاملات پر شدید اختلافات رہے ہیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین اور امریکا، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بھارت خطے میں سازگار ماحول پیدا نہیں کررہا، پاکستان کسی بلاک کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چارسالہ بچے کے قتل کے الزام میں رکشہ ڈرائیور گرفتار

چارسالہ بچے کے قتل کے الزام میں رکشہ ڈرائیور گرفتار

پاکستان میں کروناوائرس کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت

پاکستان میں کروناوائرس کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت