in

پاکستان میں کروناوائرس کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت

پاکستان میں کروناوائرس کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت

ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان نے ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے چین کی کینسینو ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے کی تصدیق کردی۔

کرونا وائرس کی ویکسین کینسینو پاکستان میں ہنگامی حالت میں استعمال کی اجازت حاصل کرنے والی چوتھی ویکسین ہے، اس سے قبل پاکستان میں سائنوفارم، آکسفورڈ کی آسٹرا زنیکا اور روس کی اسپٹنک فائیو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی جاچکی ہیں۔

ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت محدود مدت کیلئے دی گئی ہے، اس عرصے میں دوا کی اثر پذیری اور تحفظ سے متعلق نظرثانی ہوگی۔

کینسینو نے گزشتہ ہفتے ویکیسن کے مختلف ممالک میں ہونیوالے ٹرائل کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔ ان نتائج کے مطابق ویکسین علامات والے مریضوں میں کرونا روکنے میں 65 فیصد مؤثر رہی جبکہ شدید بیماروں میں اس کا اثر 90 فیصد تک ثابت ہوا ہے۔

پاکستان میں کرونا کی علامات والے مریضوں میں بیماری روکنے میں ویکسین 74.8 فیصد جبکہ شدید بیماروں میں 100 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم 3 فروری کو شروع ہوئی تھی، جس میں ابتدائی طور پر صرف ہیلتھ ورکرز کو ہی دوا دی جارہی ہے، دوسرے مرحلے میں 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں عوام افراد کو ویکسین دی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیاکو جنگی نہیں معاشی اڈے دینگے، معاون برائے قومی سلامتی

دنیاکو جنگی نہیں معاشی اڈے دینگے، معاون برائے قومی سلامتی

خاتون افسر نے سڑک شوہر کے نام سے منسوب کردی

خاتون افسر نے سڑک شوہر کے نام سے منسوب کردی