in

چارسالہ بچے کے قتل کے الزام میں رکشہ ڈرائیور گرفتار

چارسالہ بچے کے قتل کے الزام میں رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور پولیس نے شالیمار کے علاقے میں ایک ماہ قبل 4 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

مقتول بچے کے والد نے ملزم آصف پر اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کا الزام لگایا تھا، اس کا کہنا تھا کہ آصف اس بچے کا باپ تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کی جانب سے الزامات کے بعد ملاقات نہ کرنے کا کہا تھا، بعد ازاں اس نے بچے کو اغواء کرکے قتل کردیا۔

انویسٹی گیشن آفیسر ضمیر ملک کا کہنا ہے کہ ملزم ابتداء میں بچے کو ڈھونڈے والی ٹیموں کا حصہ تھا، اس لئے اس پر پہلے شک نہیں ہوا۔

ملزم آصف اور مقتول بچے کی والدہ ایک دوسرے کو گزشتہ 7 سال سے جانتے تھے۔ خاتون کی خالہ اور دیگر رشتہ دار بھی مارکیٹ اور دوسرے مقامات پر جانے کیلئے اس کا رکشہ استعمال کرتے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز نے سینیٹ امیدواروں کااعلان کردیا

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز نے سینیٹ امیدواروں کااعلان کردیا

دنیاکو جنگی نہیں معاشی اڈے دینگے، معاون برائے قومی سلامتی

دنیاکو جنگی نہیں معاشی اڈے دینگے، معاون برائے قومی سلامتی