in

پانچ سال کی پلاننگ سے ملک نہیں چلا کرتے، عمران خان

پانچ سال کی پلاننگ سے ملک نہیں چلا کرتے، عمران خان

پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، حکومتیں صرف پانچ کی پلاننگ کرتی ہیں جس ملک نہیں چلا کرتے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا فاریسٹ کور پچھلے12 سالوں میں 70فیصد کم ہوا ہے، لاہور میں فوگ نہیں اسموگ ہوتی ہے جو انسان کی زندگی سے 6 سے 11سال کم کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے لاہور میں اسموگ سمیت آلودگی کی سطح بہت بلند ہے، اسموگ ایک سائلینٹ کلر ہے، اسموگ کے بہت برے اثرات بزرگ اور بچوں پر ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے شہری سبزہ دیکھنا چاہتے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں 10 ارب درخت لگانے کا کام آج سے شروع کردیا ہے۔ جس کے تحت دریائے سندھ کے دائیں جانب زیتون کے پودے کاشت کیے جائیں گے۔ پاکستان چند سالوں میں زیتون درآمد کے بجائے برآمد کرے گا ہم اس میں انقلاب لائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم نےعثمان ڈارکومعاون خصوصی کےعہدےسےہٹادیا

وزیراعظم نےعثمان ڈارکومعاون خصوصی کےعہدےسےہٹادیا

ن لیگی رہنماء عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری و رہائی

ن لیگی رہنماء عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری و رہائی