in

پاکستان پیپلزپارٹی کاسینیٹ الیکشن شیڈول پرتحفظات کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کاسینیٹ الیکشن شیڈول پرتحفظات کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی نےسینیٹ الیکشن شیڈول پرتحفظات کا اظہارکیا ہےاور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی قیادت و رہنماؤں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کودی گئی درخواست میں پیپلزپارٹی نے موقف دیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی کےلیےصرف 2 دن کا وقت دیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعت ہےاورامیدوارفائنل کرنےکیلئےوقت درکارہے۔ تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں۔شیڈول کےاجراسےقبل امیدواروں کےانٹرویوزنہیں ہوسکتےجولائق تحسین نہیں۔

سینیٹ انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا

درخواست میں اس بات کی نشان دہی بھی کی گئی ہے کہ عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیں۔1 یا 2 روزمیں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں۔اثاثہ جات اورٹیکس تفصیلات کیلئے بھی دیا گیا وقت ناکافی ہے۔اس صورتحال میں امیدواروں کے لیےمناسب وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کےمطابق سینیٹ انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی12سے13فروری تک وصول کئےجائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 15اور16فروری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر الیکشن کمیشن 19 اور 20 فروری کو فیصلہ کرکے نمٹائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔امیدوارچاہے تو22فروری تک دستبردارہوسکتےہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ISB employees protest

تنخواہوں میں اضافے سے 40ارب روپےکا بوجھ پڑیگا، وزارت خزانہ

ڈالر 25 پیسے سستا لیکن سعودی ریال کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟

ڈالر 25 پیسے سستا لیکن سعودی ریال کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟