in

ویمن یونیورسٹی صوابی: تعصب کی بنیاد پر ہراسگی کا انکشاف

ویمن یونیورسٹی صوابی: تعصب کی بنیاد پر ہراسگی کا انکشاف

ویمن یونیورسٹی صوابی میں خواتین اساتذہ کو صوبائی تعصب کی بنیاد پر ہراساں کرنے کا انکشاف، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان کو اس حوالے سے ایک تفصیلی خط ارسال کردیا۔

خط میں وی سی شاہانہ عروج کاظمی نے انکشاف کیا کہ جب جامعہ کا چارج سنبھالا تو اس میں مالی اورانتظامی بے انتظامی عروج پر تھی۔ چیزوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کی طرف قدم بڑھایا تو انھیں ان تمام ملازمین جو غیرقانونی طور پر اپنے عہدوں پر براجمان تھے، ان کی طرف سےشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

انھون نے مزید کہا کہ ان پرصوبائی تعصب، رشتہ داروں کو جامعہ میں عہدے دینے جیسے گھٹیا، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے اور وائس چانسلر سمیت خاتون فیکلٹی اور اسٹاف کو مسلسل صوبائی تعصب کی بنیاد پر ہراساں کرنے کی ایک منظم مہم کا آغاز کردیا گیا جو تاحال جاری ہے۔

ڈاکٹر شاہانہ عروج نے اپنے خط میں اپنی تعلیمی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نےملک کی معتبر ترین جامعات میں سے ایک جامعہ کراچی میں طالب علم سے لے کر میریٹوریس پروفیسر و وائس چانسلر (گریڈ 22) کے عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور 35 سال سے زائد عرصے سے درس وتدریس اور اعلیٰ تحقیق کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان کا شمار بین الاقوامی ماہرین صحت اور محققین میں ہوتا ہے۔

انھوں نے چیلنج کیا کہ  اپنے رشتہ داروں کو نوکریاں دینے والے بہتان کی انکوائری کرائی جائے اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ ان سب ملازمین میں سے کوئی ایک بھی ان کارشتہ دار ہے تو وہ مستعفیٰ ہوجائیں گی ورنہ الزامات لگانے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ جامعہ میں فیکلٹی ملازمین کی تعداد85 ہے جس میں محض 4 افراد کا ڈومیسائل سندھ کا ہے، انتظامی عملےکی تعداد 82 ہے جن میں محض 2 افراد کا ڈومیسائل سندھ کا ہے ، ایک نان ایشو کو ایشو بنا کر صوبائی تعصب کو ہوا دی جارہی ہے اور صوبے کے مہمانوں کے ساتھ تذلیل آمیز سلوک کیا جارہے ہے جو کسی صورت ان کی شایان شان نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان

اپنی سالگرہ پروکی پیڈیا کیلئےہانیہ عامرکاخاص پیغام

اپنی سالگرہ پروکی پیڈیا کیلئےہانیہ عامرکاخاص پیغام