پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن ميں پولیس نے چھلاوا گروپ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
کورنگی پولیس نے شاہ فیصل پاؤر ہاؤس کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا کر ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔ ڈکیٹ گروہ 10 ملزمان پر مشتمل ہے جن میں سے 6 کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کورنگی کازوے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔
شہری کے مطابق انہوں نے مجھے بھی روکنے کی کوشش کی تھی اور پیچھے تین فائر بھی کیے تھے۔ یہ گینگ خواتین پر بھی ہاتھ اٹھا دیتا ہے۔