پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سبزیاں مہنگی ہوئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں سبزی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
بازار میں بھنڈی کی قیمت 80 روپے سے 250 اور کریلا 60 روپے سے 200 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ پیاز اور آلو 60 روپے کلو، ٹماٹر 40 اور لیموں 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا۔
غریب اور متوسط طبقے کے افراد کہتے ہیں کہ موجودہ تنخواہوں میں گزارہ مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سبزیاں مہنگی ہوئیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنا کر سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔