in

سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہونگے

سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہونگے

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج 12 فروری بروز جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔

جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست ہوں گے ان کے نام 14 فروری کو آویزاں کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی جبکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوچکا ہے، جسے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FBR

ایف بی آرنے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری

کوئٹہ میں سبزی کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں سبزی کی قیمتوں میں اضافہ