علاقہ مکین گیس وپانی کی بندش پراحتجاج کررہے ہیں
کراچی کے علاقے حقانی چوک کے مکینوں نے گیس اور پانی کی بندش کیخلاف آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج شروع کردیا، خواتین اور بچے دھرنے پر بیٹھ گئے، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہوگیا، دفاتر سے واپس جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی کے علاقے حقانی چوک کے مکینوں کا 15 روز سے گيس پانی کی بندش پر صبر جواب دے گیا۔
حقانی چوک کے مکين سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ بلاک ہوگیا، جس کے باعث اطراف ميں بدترين ٹريفک جام ہوگيا ہے۔