in

کراچی سے بحرین منشیات کی اسملگنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے بحرین منشیات کی اسملگنگ کی کوشش ناکام

کسٹم حکام نے بیرون ملک منشیات اسملنگ کی کوشش ناکام بنادی، ایکسپریس میل سروس کے ذریعے بھیجے جانے والے پارسلز سے کروڑوں روپے مالیت کی کرسٹل (منشیات) برآمد کرلی۔

پاکستان کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے ایکسپریس میل سروس (ای ایم ایس ایکسپورٹ) شاہراہ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے دوران چیکنگ پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے پارسلز کی چیکنگ کے دوران منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم عملے نے خشک میوہ جات کے 14 سیلڈ ٹن پیکس کے پارسل کو کھول کر چیک کیا تو ان میں سے اعلیٰ کوالٹی کی ایمفیٹامائن کرسٹل کے پیکٹ برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن 4 کلو 100 گرام تھا اور اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتی ہے۔

برآمد شدہ ایمفیٹامائن کرسٹل (منشیات) کسٹم حکام نے تحویل میں لیکر پارسل بک کرانیوالے ملزم کیخلاف کسٹمز / نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، کسٹم کی خصوصی ٹیم نے پارسل بک کرانیوالے کو گرفتار کرلیا۔

کسٹم حکام نے منشیات کے پارسل بک کرانیوالے ملزم کراچی کے رہائشی محمد علی کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیٹے کے نئے البم پر عدنان سمیع خان کا تبصرہ

بیٹے کے نئے البم پر عدنان سمیع خان کا تبصرہ

افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملہ، بچہ جاں بحق، 7 زخمی

افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملہ، بچہ جاں بحق، 7 زخمی