in

افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملہ، بچہ جاں بحق، 7 زخمی

افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملہ، بچہ جاں بحق، 7 زخمی

باجوڑ میں افغانستان سے راکٹ حملے میں ایک بچہ شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان علاقوں سے دہشت گردوں نے 5 راکٹ داغے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغانستان کے علاقوں لگرائی اور سرکئی سے دہشت گردوں نے باجوڑ پر حملہ کردیا، پاکستانی علاقے پر 5 راکٹوں داغے گئے، جس میں 5 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں لڑکی سمیت 7 کمسن بچے زخمی بھی ہوئے ہیں، شہید ہونے والے بچے کا تعلق مومند سے ہے، زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ، خبیب، تسبیحہ، داداللہ، افساء شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں موخا، غندئی اور گلئی میں شہری آبادی پر گرے، حملے میں ہونیوالے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی سے بحرین منشیات کی اسملگنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے بحرین منشیات کی اسملگنگ کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں مزید 10 مساجد بند

سعودی عرب میں مزید 10 مساجد بند