پی ڈی ایم کےپاس کوئی محدودآپشن نہیں
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ پارسائی ہے۔ پی ٹی آئی میں ہرغلط کام کرنےوالا بندہ ہے۔پی ڈی ایم کے پاس کوئی محدود آپشن نہیں ہے۔آپشنزکبھی محدود نہیں ہوتے۔پی ڈی ایم کی پیش قدمی جاری رہےگی۔
جمعرات کولاہور میں لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیاسےگفتگومیں کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت یا عدالتوں میں ہوتی ہےیاانویسٹی گیشنزمیں،پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ شہبازشریف دوبارہ جیل میں ہیں۔سعدرفیق نےکہا کہ احدچیمہ صاف ستھراآدمی ہےاور انھوں نےکوئی کرپشن نہیں کی۔
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر پولیس کریک ڈاؤن سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین نےکل پی ٹی آئی کی طرح پارلیمنٹ پرحملہ نہیں کیا۔پولیس نےکل سرکاری ملازمین کوپیٹاہے،اگروہ کام کرناچھوڑ دیں گےتوملک کیسےچلےگا۔پولیس نےکل اتنی شیلنگ کی ایسےلگاکہ بادل نیچے آگئے ہیں۔ حکومت کوپھر بھی مذاکرات کرنا پڑے اور انھوں نے وہ کئے۔ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کامطالبہ تھاکہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہےاس لئے تنخواہیں بڑھائیں۔