کراچی میں کسٹمز نے شاہراہ فیصل پر واقع ایکسپریس میل سروس میں کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی سے بحرین کے لیے بک کیے گئے پارسلز سے منشیات برآمد کی گئی۔
خشک میوہ جات کی آڑ میں منشیات اسمگل کی کوشش کی گئی تھی۔ میوہ جات کے 14سیلڈ ٹن پیکس میں سے ایمفیٹا مائن کرسٹل برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ 4 کلو 10 گرام منشیات کی مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔