ملزمان موبائل بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ سے رقم لوٹتے تھے
لاہور ميں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرليا۔
ملزمان مزدور اور بیوہ بن کر موبائل بینکنگ کے ذریعے شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقم لوٹتے تھے۔ دوران تفتيش ملزم اقبال نے انکشاف کیا کہ ہم لوگوں کو کہتے تھے ہمارا غلطی سے ميسج آپ کے پاس آگيا ہے تو وہ ميسج آپ اس نمبر پر بھیج دو اور وہ ہميں بھيج ديتا تھا۔
ملزمان نے موبائل فرنچائز کے عملے کو بھی ساتھ ملایا ہوا تھا۔ ملزم صابر نے بتایا کہ ميں رضوان صاحب کے پاس فرنچائز ميں ملازمت کرتا تھا۔
سائبر کرائم میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار