پاکستان گزشتہ 8 سال سے چین کے تعاون سے بننے والے توانائی کے منصوبوں کی رقم کی ادائیگی میں ریلیف لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں نامعلوم ذرایع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اور چینی عہدیداروں نے قرضوں کی ادائیگی کی شرائط میں نرمی پر غیر رسمی گفتگو کی ہے۔
تاہم تاحال کسی بھی پاکستانی عہدیدار نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے مالی اعانت سے چلائے جانے والے توانائی منصوبوں سے پاکستان کو بڑی مقدار میں مستحکم اور کم قیمت بجلی مہیا ہوئی ہے۔
ذرائع نے بلومبرگ کو بتایا کہ پاکستان جلد ہی باضابطہ طور پر قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے سے متعلق چین سے درخواست کرے گا۔