in

دسمبر2022 تک 5جی پاکستان میں لانچ ہوجائےگا،امین الحق

دسمبر2022 تک 5جی پاکستان میں لانچ ہوجائےگا،امین الحق

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سیدامین الحق نےبتایا ہے کہ دسمبر 2022 تک فائیوجی پاکستان میں لانچ ہوجائےگا۔وزارت آئی ٹی وزیراعظم کیساتھ  مل کر فائیو جی کی لانچنگ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

بدھ کووفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے چترال میں تیز ترین انٹرنیٹ کےمعاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ وزیراعظم کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اور اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

سیدامین الحق نےکہا کہ چترال لوئراوراپردیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا 1.3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے اور 12 مہینے میں مکمل ہوگا۔کنیکٹوٹی کے مسائل پر کام شروع ہوچکا ہے۔ شمالی بلوچستان میں بھی انٹرنیٹ کے مسائل پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرنےکہا کہ 17 کروڑ کی آبادی کے ہاتھ میں موبائل اور 9 کروڑ لوگوں کے پاس براڈ بینڈ کی سہولت موجود ہے۔وزارت کی پالیسی ہے کہ جہاں پر سیاحت ہےوہاں انٹرنیٹ موجود ہوگا جبکہ ای گورنس اورای ہیلتھ کےشعبے میں بہتری آئے گی۔

امین الحق نےبتایا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون تیار ہے۔اگلے ہفتے تک وزیراعظم سے گراؤنڈ بریکنگ کروائی جائے گی۔خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستان میں فائیو جی آئے۔ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان میں ہرشہری کے ہاتھ میں سستا موبائل فون ہو۔موبائل فون کوقسطوں پربھی دیاجائے گا تاکہ سب کی دسترس میں ہو۔ وزارت کی کرپشن پر زیرو برداشت کی پالیسی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب دسویں جماعت میں تھی تو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی لیکن پھر اچانک آنٹی گھر آگئیں تو اس وقت میں ۔۔پریانکا چوپڑا نے انتہائی حیران کن بات بتا دی 

جب دسویں جماعت میں تھی تو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی لیکن پھر اچانک آنٹی گھر آگئیں تو اس وقت میں ۔۔پریانکا چوپڑا نے انتہائی حیران کن بات بتا دی 

ریلوے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا مظاہرہ

ریلوے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا مظاہرہ