in

بنیادی تنخواہ میں 40فیصد اضافے پربات رک گئی ہے، پرویزخٹک

بنیادی تنخواہ میں 40فیصد اضافے پربات رک گئی ہے، پرویزخٹک

مظاہرین کے کچھ مطالبات مان لیے ہیں

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہم نے مظاہرین کے کچھ مطالبات مان لیے اپگریڈیشن وغیرہ لیکن بنیادی تنخواہ میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے اس پر بات رک گئی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے 16فیصد الاؤنس دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور ہم 16گریڈ تک تنخواہیں بڑھانے کے لیے تیار تھے لیکن اب ان کا مطابہ ہے کہ 16 نہیں 22گریڈ تک تنخواہ بڑھائیں۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی ملازمین کی پریشانی سے آگاہ ہیں اور ملازمین سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی ملازمین کو بھی حکومت کی مشکلات کا ادراک ہوگا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22گریڈ کی نہیں 16گریڈ کی بات ہوئی تھی اور احتجاج بھی 16گریڈ کے لوگ کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقیاں

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقیاں

فلسطین میں 15 سال بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان

فلسطین میں 15 سال بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان