ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے خزانہ خالی نہیں چھوڑا
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کا مسئلہ آج حل ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہوں کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہداہت کی ہے۔
انہوں نے ماضی کی حکومتوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمارے لیے خزانہ خالی نہیں چھوڑا ہے اور یہ آج کے مسائل انہی کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کے باعث معیشت پر بوجھ پڑا اور ہم 30سالوں کے مسائل 30 مہینوں میں حل نہیں کرسکتے۔