آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا
کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 5 میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ لے لیا تھا تاہم فائر بريگيڈ کی 4 گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فیکٹری میں آگ منگل اور بدھ کی درمیان شب لگی اور آگ کے باعث فیکٹری مکمل طور پر جل گئی جبکہ کروڑوں روپے کا دھاگا بھی جل گیا۔ پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا جائزہ لیا۔