in

عوام بتائیں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹتا ہے، بلاول

عوام بتائیں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹتا ہے، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کے ترجمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کوسیاست میں مت گھسیٹو، عوام بتائیں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ بلاول بھٹو نے حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگے وہ اسے سیاست میں گھسیٹتے ہیں۔ جب انہیں ( تحریک انصاف کو) ہار نظر آتی ہے تو یہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس جاتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کہتا ہے کہ سندھ ہمارا صوبہ نہیں۔ سندھ وزیراعظم کا صوبہ نہیں تو کس کا ہے۔ وزیراعظم کو سندھ نہیں بلکہ اس کے جزیرے چاہیں۔ وہ سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتا ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ کو اس سال بھی 200 ارب روپے کم دیے جا رہے ہیں۔ اگر ہمیں پورے پیسے دیے جاتے تو بہت کام کر سکتے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نااہل حکومت اپنے ساتھ مہنگائی کا سونامی لائی ہے۔ عمران خان کا نیا پاکستان تو مہنگا پاکستان نکلا۔ کسانوں اور تاجروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے ہر وہ فیصلہ کیا جو غریب طبقے کیخلاف ہے۔ حکومت امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دلاتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے سے پہلے خودکشی کرلوں گا۔ اب 3 سالوں میں تاریخ کاسب سے زیادہ قرض لے لیا۔ عمران خان نے ہر پاکستانی کو لاکھوں روپے کا مقروض کردیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرکاری محکمے کا جعلی افسر گرفتار3 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

سرکاری محکمے کا جعلی افسر گرفتار3 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

ویڈیو:جنوبی افریقا کیخلاف تاریخی فتح نے مصباح پردباؤ کم کردیا

ویڈیو:جنوبی افریقا کیخلاف تاریخی فتح نے مصباح پردباؤ کم کردیا