واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے
میرانشاہ ميں سیدگی چیک پوسٹ کے قریب 2 گاڑیوں ميں تصادم ہوگيا، حادثے ميں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
نمائندہ سماء کے مطابق میرانشاہ شاہ سے ایک ایمبولینس کے ذریعے دل کے مریض کو علاج کیلئے بنوں منتقل کیا جارہا تھا کہ سیدگی چیک پوسٹ پر مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔